لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ریلویز کے ترجمان نے بتایا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی بروز جمعہ صبح 10 بجے کوئٹہ سے ملتان، ساہیوال اور لاہور سے ہوتی ہوئی پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
اسی دن دوسری اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو صبح 11:30 بجے لاہور سے کراچی جائے گی۔
مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








