وزیر اعظم کا بند پاور پلانٹس فوری بحال کرنے کا حکم، لوڈ شیڈنگ پر رپورٹ طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

ائیرپورٹس پر مسافروں سے 50ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول، وزیر اعظم برہم
ائیرپورٹس پر مسافروں سے 50ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول، وزیر اعظم برہم

وزیراعظم شہبازشریف نے تمام بند پاور پلانٹس کو فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصدق ملک، مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت جاری کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے رپورٹ فوری پیش کی جائے اور رپورٹ میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کو پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو حل کیا جائے، ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے۔

دریں اثنا ملک کے ائیرپورٹس پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 50 ہزار روپے وصول کیے گئے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مسافروں سے مبینہ طور پر وفاقی حکومت کے علم میں لائے بغیر مختلف ائیرپورٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 50 ہزار کی رقم وصول کی گئی جس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے ڈیوٹی کا حکمنامہ فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے اور ایف بی آر، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نام پر مسافروں سے لوٹ مار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے ڈیوٹی کی وصولی سے متعلق فیصلے کی تحقیقات کا بھی حکم جاری کردیا۔

وزیر اعظم نے مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصولی فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 50 ہزار روپے رقم وصول کرنے سے متعلق فیصلے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مابین فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل کر لیا گیا۔ ایف بی آر نے ایف ای ڈی کی 4اقساط میں ادائیگی سے اتفاق کیا جس سے دونوں کمپنیوں کے مابین اختلافات ختم ہوگئے۔

آج سے 3 ماہ قبل 26 مارچ کو پی آئی اے سربراہ اور چیئرمین ایف بی آر کے مابین ملاقات ہوئی جس کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی 4 اقساط میں ادائیگی پر اتفاق کرلیا گیا۔ پی آئی اے کوڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا تھی۔ ٓ

Related Posts