اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 31 ہزار 327افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 381 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا
پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 9 ہزار 371 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.58 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 81 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے 48 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 14 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,371
Positive Cases: 54
Positivity %: 0.58%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 48— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 14, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








