پاکستان میں کورونا کے 541نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 541نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 35 ہزار 144افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 393 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماسک دوبارہ پہنیں، کراچی میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا

کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 15ہزار 462ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.50 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار 223ہو گئی جبکہ کورونا کے 100مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 129مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 14 لاکھ 99 ہزار 482 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 269 ہو گئی۔ سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 80 ہزار 131افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 111 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 8 ہزار 258 افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 571 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 19 ہزار 975 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 324 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 97 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 26 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 383 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 792افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار540افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 35 ہزار 540 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts