اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 628نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 3 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 59 ہزار 829افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 508وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 19 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.23 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 97لاکھ 34 ہزار 643ہوگئی جبکہ کورونا کے 163 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 08 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,451
Positive Cases: 628
Positivity %: 3.23%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 163— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 8, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








