ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب، صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب، صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارکباد
ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب، صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مبارکباد

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامن ویلتھ گیمز کے جیویلین تھرو مقابلے مین گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہونے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں ریکارڈ قائم کرنے اور کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے پر بہت بہت مبارک ہو۔ آپ قوم کا فخر ہیں۔ 

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج صبح اٹھتے ہی  یہ شاندار خبر سننے کو ملی ہے کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ارشد ندیم کی مستقل مزاجی، جنون اور سخت محنت سے ہماری نوجوان نسل مختلف سبق سیکھ سکتی ہے۔ ارشد ندیم! میں آپ کو آپ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلتھ گیمز میں منفرد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم ہماری قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ 

Related Posts