ملتان: انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کے 281رنز کے جواب میں 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بیٹنگ کا آغاز کرتے ہی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اولی رابنسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق پہلے دن کی اننگز میں ہی آؤٹ ہوچکے تھے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان کی بیٹنگ شروع، بابر اعظم آؤٹ
سعود شکیل نے 106 گیندوں پر 63 رنز بنائے جن کو جیمز اینڈرسن نے جیک لیچ کی گیند پر کیچ آؤٹ کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی اسکور میں قابلِ ذکر اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 10 رنز بنائے جن کو جیک لیچ نے بولڈ کردیا۔ آغا سلمان نے 15 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور جو روٹ کی گیند پر انگلش کپتان بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد نواز نے 9 گیندوں پر 1 ہی رن بنایا اور جیک لیچ کی ہی گیند پر اولی رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 31 گیندوں پر 22 رنز بنائے جن کو مارک ووڈ کی گیند پر بین ڈکٹ نے کیچ آؤٹ کیا۔
محمد علی اور زاہد محمود قومی ٹیم کے مجموعی اسکور میں کوئی بھی اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ان کو بالترتیب جو روٹ اور مارک ووڈ نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی تمام وکٹس 202 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








