بھارتی کالج میں 4نوجوان طلبہ برقعہ پہن کر رقص کرنے پر معطل، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلور: بھارتی کالج میں 4نواجوانوں کو برقعہ پہن کر رقص کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم ایسے کسی عمل کی حمایت نہیں کرتے جس سے باہمی ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہو۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے منگلورو شہر میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے مسلمان طلبہ نے ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ فلم دبنگ 2 کے گیت فیوی کول پر رقص کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے کالج انتظامیہ نے چاروں طلبہ کو گزشتہ روز معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کے 2900سے زائد واقعات رپورٹ

سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے پروگرام کے دوران مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے طے شدہ پروگرام سے ہٹ کر اسٹیج پر قبضہ کیا اور رقص کیاجس کے بعد رقص کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

انجنیئرنگ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں کہ واقعہ پیش آنے کے پیچھے وجوہات کیا تھیں؟ کالج کسی ایسے عمل کی حمایت نہیں کرتا جس سے معاشرے کے مختلف طبقات کی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے۔

ایم ایم نیوز کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے برقعے اور حجاب کا مذاق اڑانے کے عمل پر تنقید کی جس کے باعث سینٹ جوزف کالج کی انتظامیہ کو رقص کرنے والے طلبہ کے خلاف ایکشن لینا پڑ گیا۔

Related Posts