بابر الیون سے تو بوڑھے بہتر نکلے کیونکہ، پاکستانی لیجنڈز کی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کو شکست، کل بھارت سے ٹاکرا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan second win in World Championship

لندن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء میں شائقین کا جوش و خروش، پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دینے کے بعد کل بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔

انگلینڈ کی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان چیمپئنز کے کپتان یونس خان نے برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 194 رنز بنائے، کامران اکمل دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے انہوں نے صرف 5 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 54 اور شرجیل خان 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صہیب مقصود نے 22، شاہد آفریدی نے 16 رنزبنائے۔

کپتان یونس خان 2اور مصباح الحق 10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عبدالرزاق 3 اسکور بنا سکے، عامر یامین 29 اور سہیل تنویر 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈ نے 2، سموئیل بدری، جروم ٹیلر اور سلیمان بین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔

 

پاکستان کے سہیل تنویر نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے سینئرز کھلاڑی شریک ہیں۔

6 ٹیمیں 3 سے 13 جولائی تک ایکشن میں نظر آئیں گی، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 6 جولائی کو ہو گا، شائقین آل راؤنڈر شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، ڈیل سٹین اور کیون پیٹرسن سمیت ماضی کے کئی نامور کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔

Related Posts