پاکستان پر ڈالرز کی برسات، 1.32ارب ڈالر منظور، آئی ایم ایف اعلامیے میں اہم اعلانات

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آئی ایم ایف)

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 1اعشاریہ 32ارب ڈالرز کی منظوری دے دی، ڈالرز کی برسات کرنے والے اعلامیے میں اہم اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1اعشاریہ 32ارب ڈالرز جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 7ارب ڈالرز کے ای ایف ایف پروگرام میں پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالرز کی قسط منظور کی گئی ہے۔

مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 1.4ارب ڈالرز کے موسمیاتی تبدیلی فیسیبلٹی آر ایس ایف کے تحت 22کروڑ ڈالرز کی منظوری دی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بر وقت اقدامات سے ملک کی سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھی۔ پالیسی کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں تجویز دی گئی کہ گھریلو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور اجرتوں پر ممکنہ دباؤ کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ ایکسچینج ریٹ میں لچک معاشی جھٹکوں کے خلاف اہمیت کی حامل ہے۔ زر مبادلہ ذخائر کی بحالی کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق فارن ایکسچینج مارکیٹ میں مزید وسعت اور اصلاحات ضروری ہیں۔ مالی استحکام کیلئے بینکوں کا مناسب سرمایہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ پاکستان ٹیکس نیٹ بڑھائے اور مالیاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھے۔ بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی قیمتیں لاگت کے مطابق رکھی جائیں۔

Related Posts