پاکستان نے بھارت سے جنگ میں رافیل کیسے گرائے؟ فرانسیسی نیول کمانڈر نے اندر کی بات بتادی، دنیا حیران

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Shot Down Indian Rafales Because the Pilots Were Incapable: French Naval Commander
ONLINE

پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 کی فضائی جھڑپ کے بارے میں ایک اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے جس میں فرانسیسی نیول کمانڈر کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت کے رافیل جنگی طیارے ٹیکنالوجی کی کمزوری کے باعث نہیں بلکہ بھارتی پائلٹس کی نااہلی اور پاکستان ایئر فورس کی بہتر تیاری کے باعث تباہ ہوئے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی فضائیہ کے کیپٹن ژاک لونے نے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان نے اس پیچیدہ فضائی صورتحال کو نہایت مؤثریت سے سنبھالا جبکہ بھارتی پائلٹس اسی ماحول میں لڑائی کے تقاضوں پر پورا نہ اتر سکے۔

انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب ہونے والی لڑائی میں دونوں ممالک کے درمیان 140 سے زائد جنگی طیارے موجود تھے اور نشانے کی کثرت کے باعث مقابلہ شدید پیچیدہ صورت اختیار کر گیا تھا لیکن پاکستان نے اس دباؤ میں بھی اپنی حکمت عملی اور نظم و ضبط سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

کیپٹن ژاک لونے کے مطابق رافیل طیاروں کے ریڈار اور دیگر نظام میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ مسئلہ صرف یہ تھا کہ بھارتی پائلٹس ان طیاروں کو درست طریقے سے استعمال نہیں کر سکے جبکہ پاکستان کے جے 10 سی طیارے محض ٹیکنالوجی کے سہارے نہیں بلکہ بہترین مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ استعمال کیے گئے۔

فرانسیسی کمانڈر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی لینڈیویزیو نیول ایئربیس پر 32 ممالک کے 55 مندوبین کو بریفنگ دی گئی، جہاں انہوں نے بھارت کی آئندہ نیول رافیل طیاروں کی خریداری اور ان کے نیوکلیئر صلاحیت سے متعلق منصوبوں پر بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے بحری بیڑے کے لیے نیوکلیئر میزائلوں سے لیس رافیل طیارے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جن کے پائلٹس کی تربیت فرانس میں دی جائے گی، جہاں اس وقت 40 سے زائد رافیل طیارے موجود ہیں۔

بریفنگ کے دوران جب بھارتی مندوبین نے رافیل کی کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھائے تو کیپٹن لونے نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی وضاحت جاری رکھی اور وہ اپنے مؤقف پر قائم رہے۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی اس حکمت عملی کو بھی سراہا کہ دونوں نے اتنی بڑی فضائی جھڑپ کے باوجود تصادم کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے بچایا، جو دنیا کی افواج کے لیے حقیقی فضائی لڑائی کی ایک اہم مثال ثابت ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں بھارت نے اس اہم کانفرنس میں متعدد مندوبین بھیجے، وہیں پاکستان کی نمائندگی صرف ایک سینئر صحافی تک محدود رہی جو خطے میں معلوماتی اور سفارتی نمائندگی کے عدم توازن کو واضح کرتی ہے۔

فرانسیسی نیول کمانڈر کے اس اعتراف نے بھارتی پائلٹس کی کارکردگی پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں جبکہ پاکستان ایئر فورس کی مہارت اور پیشہ ورانہ برتری کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کر دیا ہے۔

Related Posts