پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت 52کروڑ56لاکھ روپے بڑھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت 52کروڑ56لاکھ روپے بڑھ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت 52کروڑ56لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس95.52پوائنٹس کے اضافے سے40164.02 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

57.54فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 52کروڑ56لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت21.73فیصد کم رہا۔

گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات کے پیش نظر حصص فروخت کرنے شروع کئے جس کے نتیجے میں مندی چھائی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39743پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری بڑھنے کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 40217پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا مزکورہ سطح بھی بعد میں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اور کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 95.52پوائنٹس کے اضافے سے 40164.02پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای30انڈیکس 63.88پوائنٹس کے اضافے سے16934.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 14.54پوائنٹس کے اضافے سے28471.79پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ143میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب88ارب19کروڑ51لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب88ارب72کروڑ7لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts