اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، انڈیکس 1لاکھ 78ہزار کی حد عبور کرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

جنوری 2026 کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی ہے، جہاں تاریخ رقم ہوگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1لاکھ 78 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج پہلی بار 178000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس نےتاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوتے ہوئے 1 لاکھ 77 ہزار اور 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کے 2 سنگ میل ایک ساتھ عبور کرلیے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مجموعی طور پر 1ہزار900 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس کو کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 78ہزار 358پوائنٹس پر ٹدیڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پہلی بار 1لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کیا تھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1لاکھ 75 ہزار 230 کی سطح پر آگیا تھا۔

یاد رہے کہ سال کے آخری روز 31دسمبر 2025 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 418 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر ہوا تھا جبکہ کاروباری اوقات کے دوران انڈیکس 1لاکھ 75 ہزار 232 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا تھا۔

Related Posts