پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج اُتار چڑھاؤ کے بعد 59.23 پوائنٹس کی تیزی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج اُتار چڑھاؤ کے بعد 59.23 پوائنٹس کی تیزی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج اُتار چڑھاؤ کے بعد 59.23 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 59.23 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال اور بڑپتے ہوئے کیسز کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے باعث سرمایہ کار دلچسپی لینے سے گریزکرتے رہے۔

آج پورے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 59.23 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 44491.03 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 17 کروڑ 54 لاکھ 1 ہزار 199 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

Related Posts