پاکستان چین سے کورونادو ویکسین کی 7 ملین خوراکیں خریدے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

COVID-19 vaccines

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت 50 سال سے زائد عمر شہریوں کو کورونا کی ویکسین فراہم کررہی ہے اور ملک میں ویکسی نیشن کا عمل مزید بہتر بنانے کیلئے چین سے 7 ملین خوارکیں خریدی جائینگی۔

ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ ویکسین کی کھیپ رواں ماہ پاکستان پہنچنا شروع ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا میں مبتلا وزیر اعظم کی اجلاس کی صدارت، کیا قرنطینہ میں کام کرنا ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے سینوفارم اور کین سینو خریدنے کے لئے تیار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کین سینوویکسین کی 60 ہزار خوراکیں بھی خرید چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل تک وصول کی جانے والی 7 ملین خوراکوں میں سے 4 ملین تیار شدہ مصنوعات اور استعمال کے لئے تیار ہوں گی جبکہ 30 لاکھ خوراکیں غیر تیارشدہ شکل میں ہوں گی۔

چین کی سائنوفارم اور کین سینو بائیو، روس کی سپوٹنک وی اور برطانوی آسٹر زینیکا ویکسین کو پاکستان میں ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ حکومت نے پچھلے مہینے ویکسی نیشن مہم شروع کی تھی اور ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

Related Posts