لاہور: انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اگلے ماہ انڈس واٹر کمیشن کے مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریگا اوربھارت کو مدعو کرے گاجبکہ آبی امور پر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔
بھارت سے واپسی پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا شگون ‘ہے کہ انڈس واٹرمعاہدے کے تحت بات چیت کا عمل 2017 کے بعد بحال کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فریق نے سنجیدگی سے پاکستان کے موقف کو سنا۔ ، جس سے مذاکرات کے عمل کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی فریق نے اپنے دریاؤں پر مختلف منصوبوں پر پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو سنا اور ایسے منصوبوں پر سنجیدہ جائزہ لینے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان یکم اپریل کے بعد اجلاس کے لئے ہندوستانی عہدیداروں کو مدعو کرے گا۔ہندوستان اس سائٹ کے دورے کے لئے نام اور تاریخ بتائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے دورے کے لئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اپنے دریاؤں پر ہندوستانی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گئے اور میزبان فریق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان اعتراضات کو حل کریں اور متنازعہ معاملات کو مستقل بنیاد پر حل کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی فریق نے مون سون کے سیزن میں سیلاب کا ڈیٹا بھی فراہم کیا۔ مہر علی شاہ نے یہ خیال بھی مسترد کر دیا کہ ہندوستانی ہائیڈل پاور منصوبوں کی تکمیل قریب ہے ۔