پاکستان کا آئی ایم ایف کے مطالبے پر معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ موجودہ بیل آؤٹ پیکیج کی آخری قسط اگلے ماہ موصول ہونے کا اشارہ ملنے کے ساتھ ہی بڑے پروگرام کے حصول کی تگ و دو بھی جاری ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا اعلان کیا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایک اور مطالبے کے تحت نیشنل ڈیٹا وئیر ہاؤس کو تیار کیا جارہا ہے جس کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹا وئیر ہاؤس کے قیام کے ساتھ ہی پاکستان ٹیکس نادہندگان کی معلومات جمع کرکے متعلقہ ڈیٹا استعمال کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے قابل ہوسکے گا جبکہ ڈیٹا کے استعمال کا اختیار صرف ایف بی آر کو دے دیا گیا۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کی جانب سے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نادرا اور کمرشل بینکس سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے اور نیشنل ڈیٹا وئیر ہاؤس کی تیاری میں صوبے بھی وفاق کی مدد کر رہے ہیں۔

وفاقی حکومت تمام اداروں سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا ایک جگہ یکجا کرکے ایکشن لے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے موجودہ بیل آؤٹ پیکیج کی تکمیل کے بعد نئے پروگرام کے حصول کی درخواست کرے گا۔

Related Posts