یومِ پاکستان اور عید کی آمد، قیدیوں کی سزاؤں میں کتنی کمی ہوئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ای ٹریبیون)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یومِ پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 3،3 ماہ تک کی کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کی منظوری صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئین کی دفعہ 45 اور رولز آف بزنس 15 اے کے تحت دی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سزاؤں میں تخفیف کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

صدرِ مملکت کی جانب سے منظوری دئیے جانے کے بعد قیدیوں کی سزاؤں میں 90،90 روز کی کمی کردی گئی تاہم سزا میں کمی کا اطلاق جاسوسی، زنا، چوری، ڈکیتی، دہشت گردی اور اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں اور غیر ملکی افراد ایکٹ 1947، منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں کیا جاسکے گا۔

سزا میں کمی کا اطلاق 65سال سے زائد العمر مرد قیدی جو 1تہائی قید کاٹ چکے ہوں اور 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو 1تہائی قید کاٹ چکی ہوں، ان پر کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ 18سال سے کم عمر قیدی جو 1تہائی قید کاٹ چکے، ان کی سزائیں بھی کم ہوجائیں گی۔

Related Posts