نبی ﷺ کی گستاخی سے زیادہ کوئی عمل تکلیف دہ نہیں،وزیراعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan to engage Muslim leaders against rising Islamophobia: PM

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہل مغرب مسلمانوں کی رسول کریم ﷺسے عقیدت کی نزاکت کو نہیں سمجھتے ،نبی ﷺ کی گستاخی سے زیادہ کوئی عمل تکلیف دہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس مقصدکیلئےملک بناتھاہم اس سےدورہوگئےہیں،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی آزادی اظہار رائے کو مانتے ہیں،لیکن یہ آزادی اظہار رائے نہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہولوکاسٹ پر مزاحیہ کارٹون بنادے، مغرب میں کسی کی ہمت نہیں کہ ہولو کاسٹ پر بات کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہودی میڈیا میں بہت مضبوط ہیں،کسی کو جرات نہیں ہولوکاسٹ پر بات کرے، ہمیں وہ کام نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی کو تکلیف ہو، چار ملک ایسے ہیں جہاں ہولوکاسٹ پر بات کی جائے تو جیل میں ڈال دیتے ہیں،ہولوکاسٹ سے یہودی کمیونٹی کو تکلیف ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس میں کہاتھاکہ مسلم ممالک کو اسلامو فوبیا کے مسئلے پر مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی، اقوام متحدہ میں بھی یہی موقف اپنایا کہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے، مسئلہ سمجھنے کے بجائے مسلمانوں کو تنگ نظر اور اظہاررائےکی آزادی کےمخالف قرار دیاگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اہل مغرب مسلمانوں کی رسول کریم ﷺسے عقیدت کی نزاکت کو نہیں سمجھتے، چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، یورپ میں چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرےمیں وہ احترام ہی نہیں جوہمارےہاں ہے، یورپ میں بہت کم لوگ دین کی پیروی کرتے ہیں، مغربی معاشرےمیں وہ ادب ہی نہیں جو ہمارےہاں ہے۔مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں کہ ہمارا نبی ﷺسےکیسا رشتہ ہے۔

طلبا جیسے جیسے سیرت طیبہ پڑھیں گے انھیں سمجھ آئے گی،ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت میں سیرت طیبہ کے مضامین شامل کریں گے،جب تک اسلامو فوبیا کو ایڈریس نہیں کریں گے یہ بڑھے گا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺجیسا عظیم انسان نہ آیا ہے نہ آسکتا ہے، قرآن میں اللہ کا پیغام انسان کی بہتری کےلیے ہے، ہمیں اپنے عوام بالخصوص نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺکے بارے میں آگاہی دینی ہے،ہم ہر سال رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

مزید پڑھیں:صدر عارف علوی کی فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں کے بیان کی مذمت

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہورہےہیں، بدقسمتی سےماضی میں منصوبہ بندی کرتے وقت ان چیلنجز کومدنظر نہیں رکھا گیا،انسان نے اپنے ہاتھوں سے اپنے ماحول کو خراب کیا، انسان دنیامیں رہتے ہوئے نہیں سوچ رہاکہ آئندہ نسل کیلئے کیسا ماحول چھوڑ کرجائے گا۔

Related Posts