کراچی کی بڑھتی آبادی، کیا پاکستان چین، جاپان اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر خدشہ یہ ہے کہ ملک کا یہ سب سے بڑا شہر 2025 اور 2030کے دوران دنیا کے 10 بڑے شہروں میں شمولیت کیلئے چین، جاپان اور بھارت کے شہروں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اقوامِ متحدہ کے ورلڈ اربنائزیشن پراسپیکٹس 2025 کی ابتدائی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی کی آبادی رواں صدی کے وسط تک مسلسل اضافے کے رجحان پر برقرار رہے گی اور 2050 تک یہ شہر 3کروڑ 30لاکھ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا 5واں بڑا شہر بن جائے گا۔

یہی نہیں، بلکہ کراچی اپنی آبادی کے لحاظ سے قاہرہ (3 کروڑ 20 لاکھ)، ٹوکیو (3 کروڑ 10 لاکھ، گوانگژو (2 کروڑ 90 لاکھ)، منیلا (2 کروڑ 70 لاکھ) اور کلکتہ (2 کروڑ 40 لاکھ) کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ 1975 میں دنیا میں موجود 8میگا سٹیز کے مقابلے میں رواں برس میگا سٹیز 33 ہو گئے ہیں جن میں سے کراچی سمیت 19 ایشیا میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا بھر میں  37 میگا سٹی ہوں گے جبکہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے بارے میں خدشہ ہے کہ رواں صدی کے وسط تک یہ شہر دنیا کا سب سے بڑا شہر ہوگا۔ دلچسپ طور پر اسی دوران ٹوکیو اپنی آبادی کم کرلینے کے باعث 2025 میں تیسرے بڑے شہر سے کم ہو کر 2050 تک ساتویں نمبر پر جا پہنچے گا۔

دنیا کی دیہی آبادی کے بارے میں اندازہ ہے کہ یہ 2040 کی دہائی میں اپنے عروج پر پہنچے گی اور پھر بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ بھارت اور چین، جو دنیا کی دو سب سے زیادہ آبادی والی قومیں ہیں، اب سے 2050 تک سب سے بڑی شہری آبادیوں کی میزبانی جاری رکھیں گی۔

Related Posts