ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا، بھارت کو جیت کیلئے 128 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد محمد نواز بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔
83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاہین آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








