ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں نے مصافحے سے گریز کیا۔
دبئی میں کھیل جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا تو کپتان سلمان علی آغاز اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے مصافحے سے گریز کیا جو عام طور پر ایک روایت ہوتی ہے۔
بعد ازاں جب سلمان علی آغا روی شاستری سے بات کرکے لوٹے تو اس وقت بھی سلمان علی آغاز اور سوریا کمار یادو نے مصافحہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان ٹیم ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔
6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








