پاکستانی باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قراردے دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قراردے دیا گیا
پاکستانی باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قراردے دیا گیا

لاہور:پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، سپیڈ سٹار محمد حسنین کو ایکشن درست ہونے کے بعد باؤلنگ کی اجازت مل گئی ہے، فاسٹ باؤلر قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رواں سال جنوری میں آسٹریلوی ٹی 20 لیگ کے دوران محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

سپیڈ سٹار محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق درست قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:پہلا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سپیڈ سٹار قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔ایکشن درستگی کے بعد محمد حسنین کا لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

Related Posts