ممبئی: ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات پر مہاراشٹرا کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ ادے ٹھاکرے کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز ریمارکس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کے صدر ادے ٹھاکرے نے کہا کہ نوپور شرما کے غیر ضروری ریمارکس کے باعث پوری قوم کو بین الاقوامی سطح پر شرمناک صورت حال کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی عہدیداروں نے جو کیا وہ ایک جرم ہے اور بھارت کو اس پر معافی مانگنی چاہیے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کی جانب سے بھارت کو گھٹنے ٹیک کر معافی مانگنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت:توہین رسالت کمنٹ: اصل کہانی کیا ہے ؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








