مردان:پاکستانی دلہن نے حق مہر میں انوکھی چیز مانگ کر سننے والوں کو حیران کردیا، دلہن نے مطالبہ کیا کہ اسے حق مہر میں ایک لاکھ روپے کی کتابیں دی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق(کے پی کے)کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی دلہن نائلہ شمال صافی نے اپنے حق مہر دیگر چیزوں کے بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا ہے۔نائلہ کا سجاد زوندن نامی شخض سے نکاح ہوا ہے۔
دلہن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیورات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا مطالعہ اسی لئے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہیئے۔کیونکہ یہ ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔
دلہن نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کل کے اس مہنگائی زدہ ماحول میں ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا خاتمہ ہے۔تاکہ لوگوں کا ذہن تبدیل ہوسکے۔
نائلہ نے مزید کہا کہ ہمارے موجودہ معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روزبروز عذاب بنتی جا رہی ہے۔اس لئے ہمیں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
دلہن نے کہا کہ میں نے ایک لکھاری ہونے کے ناطے سے کتابیں مانگی ہیں کہ اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔اس لئے ہمیں اس کئے شروعات کرنے کی ضرورت ہے۔