خواتین کیخلاف تشدد پاکستان میں کوئی نئی بات نہیں لیکن حال میں جو واقعہ فیصل آباد کی خدیجہ کے ساتھ پیش آیا، اُس نے پوری قوم کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں فیصل آباد کے شیخ دانش نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر اُس کی سہیلی کو گھر سے اغوا کرکے نہ صرف اُسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اُس کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔
شیخ دانش نامی تاجر نے نہ صرف خدیجہ کو اغوا کیا بلکہ اس پر تشدد کیا، اُس کے بال بھی کاٹے اور اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔
پاکستانی شوبز ستاروں غم و غصے کے ساتھ ساتھ خوفزدہ بھی ہیں کہ پاکستان کے حالات کس طرف جارہے ہیں کیونکہ مرکزی ملزم شیخ دانش کو صرف 50,000 روپے میں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
آیئے اس فسوسناک واقعے پر شوبز ستاروں کا ردعمل دیکھتے ہیں:








گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








