پاکستانی ڈراموں کی عرب دنیا میں بھی دھوم، جانئے کون کونسے ڈرامے زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو گلف نیوز

پاکستان کے ڈراموں کا بھارت کے بعد اب عرب دنیا میں بھی چرچا ہو رہا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی جاندار کہانی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دھوم اور سحر آج بھی برقرار ہے اور لوگ انہیں آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 5 ڈراموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانی درد بھری اور خوبصورت ہوتی ہے جو ناظرین کو اپنی طرف کھنیچتی ہے۔

یہ سیریل ہمیشہ روایتی ‘خوشگوار انجام’ پر ختم نہیں ہوتے بلکہ زندگی کی الجھنوں، درد اور المیوں کو بڑی بے باکی سے دکھائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر ڈرامہ ہم سفر ہے جس میں دکھائی جانے والی محبت کی کہانی اور اتار چڑھاؤ آخر تک ناظرین کو باندھے رکھتا ہے۔

دوسرے نمبر پر زندگی گلزار ہے ڈرامہ رہا جس میں طبقاتی تقسیم، صنفی توقعات اور پرانے زخموں کی عکاسی کی گئی ہے۔

تیسرے نمبر پر ڈرامہ دام رہا، جس میں دو لڑکیوں کی دوستی کو دکھایا گیا ہے اور ان میں سے ایک لڑکی اپنی دوست سے جھگڑے کے بعد اُس کے بھائی سے محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

چوتھے نمبر پر ڈرامہ داستان ہے جس کی کہانی جھنجھوڑ دینے والی ہے۔ اس میں فرقہ وارانہ تقسیم کے دور میں اصول پسند اور مثالی جوڑے کو دکھایا گیا ہے، جو معاشرے کی وجہ سے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھتا ہے۔

رپورٹ میں پانچویں نمبر پر ڈرامہ رہائی رہا، جس میں ظلم کا شکار لڑکی دوبارہ عزت حاصل کرتی اور اپنی بہو کو کم عمری کی شادی کی فرسودہ رسم سے بچاتی جبکہ اُس کا بیٹا وسیم (کردار) ظالم ہوتا ہے۔

Related Posts