پاکستانی ای گیمرز کی دنیا بھر میں دھوم؛ ارسلان ایش نے چھٹی بار ای وی او جیت کر سب کو حیران کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دنیا بھر میں پاکستانی گیمنگ کے چرچے پھیلانے والے نامور ای گیمر ارسلان صدیقی المعروف ارسلان ایش نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے چھٹی بار EVO ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

فائنل میں انہوں نے اپنے ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دے کر ثابت کر دیا کہ وہ چار مرتبہ ٹیکن سیون کے چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں۔

ارسلان ایش کی کامیابی کا یہ سلسلہ پہلے بھی نمایاں رہا ہے جہاں انہوں نے ایوو لاس ویگاس تین مرتبہ اور ایوو جاپان دو بار جیت چکے ہیں اور اب یہ چھٹا سنگ میل ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

ارسلان نے اپنے گیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عاطف بٹ میرے بہترین حریف ہیں، ہم دونوں نے اس فائنل کے لیے زبردست محنت کی۔ عاطف بٹ بہت مضبوط کھلاڑی ہے اور ہم روزانہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہیں، اس لیے دونوں کی کمزوریاں اچھی طرح معلوم ہیں۔

یہ عالمی مقابلہ، جو ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ 2025 کا حصہ تھا، جس میں 2500 سے زائد کھلاڑی دنیا کے مختلف ممالک سے شریک ہوئے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائر بھی تھا۔

ارسلان ایش کی اس تاریخی فتح نے پاکستان کے ای سپورٹس کی دنیا میں وقار بڑھا دیا ہے اور نوجوان گیمرز کے لیے ایک روشن مثال قائم کر دی ہے۔

Related Posts