پاکستانی شاہین لنکن ٹائیگر پر جھپٹنے کو تیار! ٹرائی نیشن سیزیز کا فیصلہ کن میدان آج سجے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لاین)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کا فیصلہ کن میچ آج بروز ہفتہ 29 نومبر2025 کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔سری لنکن ٹیم نے پہلے زمبابوے کو شکست دی اور پھر آخری لیگ میچ میں پاکستان کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستانی ٹیم نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں چار میں سے تین میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری طرف سری لنکا نے شروعات میں مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے ابتدائی دو میچ ہارے لیکن بعد میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی جگہ فائنل میں یقینی بنائی۔

پاکستان کے سلمان علی آغا اور سری لنکا کے داسن شاناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر کھچوائی اور فائنل سے قبل اپنے عزم کا اظہار کیا۔

کرکٹ شائقین آج کے میچ سے ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کی توقع کر رہے ہیں، جو یقینی طور پر یادگار ہوگا۔

دوسری جانب سری لنکن کھلاڑی جے سوریا نے اپنی میچ اور ٹور فیسز پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے دینے کا وعدہ کیا جو کھلاڑیوں کی سماجی ذمہ داری اور فلاحی اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

Related Posts