پنجاب میں شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک نیا اور اہم منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنے کے لیے جدید سہولت متعارف کروائی ہے۔
اس منصوبے کے تحت شہری اپنے موبائل فون کو براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے جوڑ سکیں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی سنگین یا ہنگامی واقعے کی ویڈیو فوری طور پر سیف سٹی حکام تک پہنچ سکے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو اور ریسپانس ٹائم کم ہو۔
With this new initiative, citizens can convert their phones into a Live Safe City Camera via the Public Safety App or by contacting Emergency-15.
This milestone development will advance public safety, enhance citizen participation, and ensure greater protection for vulnerable… pic.twitter.com/LkaErD35VM— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 28, 2025
سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں نیا Connect to PSCA فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے شہری اپنے موبائل کا کیمرہ سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکتے ہیں اور لائیو ویڈیو فراہم کر سکتے ہیں۔ اس طرح حکام حقیقی وقت میں صورتحال کا جائزہ لے کر فوری مدد پہنچا سکیں گے۔
سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق شہری ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کریں گے تو آفیسر انہیں لائیو فیڈ کا خصوصی لنک بھیجے گا۔ لنک کھولتے ہی موبائل کا کیمرہ براہِ راست کنٹرول روم سے جڑ جائے گا جس سے موقعِ واردات کی صورتحال کو فوری طور پر دیکھا جا سکے گا۔
ترجمان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ یہ سہولت صرف ایمرجنسی کے لیے استعمال کی جائے اور موبائل کی لوکیشن آن رکھی جائے تاکہ صحیح مقام کی نشاندہی ہو سکے۔ غیر ضروری ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس فیچر کا مقصد صرف ہنگامی مدد اور بروقت کارروائی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








