ورلڈکپ: پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

احسان عادل
(فوٹو: جیو نیوز)

ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے امریکی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسان عادل نے پاکستان کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز میں خاص طور پر نئی گیند پر لائن اور لینگتھ برقرار رکھتے ہوئے انی قابلیت ثابت کی تھی، تاہم طویل عرصے تک انہیں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جاسکا۔

بعد ازاں آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو امریکی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی۔ انہیں جسدیپ سنگھ کی جگہ امریکی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

ماضی میں احسان عادل نے پاکستان کی جانب سے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جنہیں احسان عادل نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران امریکا کے مقابلے میں بہتر کرکٹ کہا، تاہم آج احسان عادل اپنے ہی ملک پاکستان کے خلاف کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میچز جاری ہیں۔ آج کھیلے جانے والے 3 میچز میں پہلا نمیبیا اور نیدر لینڈز کے درمیان جاری ہے، دوسرا نیوزی لینڈ اور یو اے ای جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور امریکا کے درمیان آج شام کو ہوگا۔

Related Posts