معروف بھارتی باکسر میری کوم کی جائے پیدائش اور بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کی آگ ایک بار پھر بھڑک اٹھی، منگل کی صبح مختلف مقامات پر فائرنگ ہوئی اور 30 مکانات کو نذرِ آتش کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منی پور کے متأثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی میڈیا کا عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ صبح سویرے کئی راونڈز فائر کیے گئے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق رات گئے اور صبح سویرے معتدد نئے مکانات کو آگ لگائی گئی۔ پیر کی شام تک 21 مکانات راکھ کا ڈھیر بن چکے تھے، راہم رات کے دوران جلائے گئے مکانات کی تعداد 30 تک جا پہنچی، جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکی اور تانگکھول دونوں برادریوں سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری اپنے گھروں سے سامان سمیت نقل مکانی کر رہے ہیں۔ حکومت نے عوامی حفاظت کیلئے بھاری فورسز تعینات کردیں، تاہم حالات تاحال کشیدہ ہیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
وزیر اعلیٰ منی پور نے عوام سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک ہنگامی اجلاس کے دوران متعلقہ برادریوں کے نمائندوں اور متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو بلایا گیا، بھارتی میڈا کا کہنا ہے کہ اجلاس کے اختتام تک مسئلے کے کسی ٹھوس حل یا مفاہمت پر اتفاقِ رائے نہیں ہوسکا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








