پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کے دام میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 1,500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1,500 روپے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1,286 روپے اضافے سے 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا دس گرام سونا 1,179 روپے کا اضافے سے 413,600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایک تولہ چاندی 8,615 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 7,385 روپے پر مستحکم ہے۔
عالمی منڈی
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 15 امریکی ڈالر بڑھ کر 5,035 ڈالر ہو گیا ہے تاہم چاندی کی قیمت بھی 81.40 امریکی سینٹس پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔
یہ نرخ بینکوں کے انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں اور سونے کی خالصتاً 999 اور 24 قیراط کی گارنٹی دی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








