پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم اور طلحہ یونس نیپال میں اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے کا مرکز بن گئے۔
کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم نے خیر سگالی اور دوستی کے اظہار کے طور پر بھارتی پرچم لہرا کر مداحوں کو خوش آمدید کہا، جبکہ اسٹیج پر ان کے ساتھ موجود طلحہ یونس نے نیپالی پرچم اٹھا کر حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
مداحوں نے اس لمحے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مختلف ممالک سے آئے ہوئے سامعین کے احترام اور امن دوستی کے پیغام کے طور پر کیا گیا۔
تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس اقدام پر حیران دکھائی دی اور مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ نے اسے جرات مندانہ اور مثبت عمل قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری اور محتاط فیصلہ نہ سمجھنے کا اظہار کیا۔
نیپالی پرچم لہرانے پر مقامی مداحوں نے جوش و خروش کے ساتھ ردعمل دیا اور فنکاروں کے استقبال کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں فنکاروں کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر جوش و خروش برقرار رہا اور کنسرٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
اس واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جبکہ نیپال کے مداح اسے ایک “خوبصورت پیغام” قرار دے رہے ہیں۔ اب تک دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








