امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر روپیہ 283.77 پر بند ہوا۔ پیر کو یہ 283.87 پر بند ہوا تھا۔

روپے کی بہتری کے پس منظر میں عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سامنے آئی۔

جنگ بندی کے اشارے پر سرمایہ کاروں نے خطرناک سمجھے جانے والے اثاثے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، جس سے آسٹریلین، نیوزی لینڈ اور اسرائیلی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا۔ آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں 0.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یورو، اسٹرلنگ اور ین کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر کمزور ہوا۔ ٹرمپ نے یہ اعلان اس وقت کیا جب ایران نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے، جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے ایرانی ردعمل کو “کمزور” قرار دیا۔

Related Posts