معروف پاکستانی سینڈ آرٹسٹ سمیر خورشید نے ایشیا کپ 2025 کے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ سے قبل بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما، بالی ووڈ گلوکار و اداکار دلجیت دوسنجھ اور دیگر مشہور شخصیات کے خوبصورت ریت کے خاکے بناکر سب کی توجہ حاصل کی۔
سمیر خورشید نے اپنے فن پاروں میں بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار و اداکار دلجیت دوسنجھ، فرانسیسی فٹبالر کیلیان ایمباپے اور ابھیشیک شرما کے شاندار خاکے تیار کیے ہیں۔ یہ خاکے نہ صرف فنی مہارت کا شاہکار ہیں بلکہ ان سے ان ستاروں کے لیے ان کی عزت و محبت کا اظہار بھی ہوتا ہے۔



سمیر خورشید تیزی سے شہرت حاصل کرنے والے سینڈ آرٹسٹس میں سے ایک ہیں۔ ان کے فن کو نہ صرف عام لوگوں نے سراہا بلکہ مشہور یوٹیوبر کیری میناتی نے بھی ان کی دلفریب آرٹ کی تعریف کی۔ ان کے بنائے خاکوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور دنیا بھر میں لوگوں نے ان کی تصاویر کو بہت پسند کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیر کے فن کو بھارتی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا لیکن وہ خود اپنے کام کی تعریف میں خاموش رہے۔ سوشل میڈیا پر بھی کئی لوگوں نے ان کے فن کو شیئر کیا لیکن آرٹسٹ کا نام ذکر کیے بغیر۔ تاہم، اس سے قبل شاہنواز دھانی نے آسٹریلیا میں ویرات کوہلی کو سمیر کا بنایا ایک خاکہ دکھایا تھا، جس پر ویرات نے شائستگی سے محبت اور عزت دینے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








