سڈنی سوینی اور اسکوٹر براؤن کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Sydney Sweeney snuggles up to boyfriend Scooter Braun during pool outing in Florida
ONLINE

ہالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سڈنی سوینی کی دوستی مشہور میوزک پروڈیوسر اور ریکارڈ ایگزیکٹو اسکوٹر براؤن کے ساتھ ایک رومانوی تعلق میں بدل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کو پہلی بار جون میں جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی شادی کے موقع پر وینس کی گلیوں میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے یہ خبریں گردش میں ہیں کہ ان کی قربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 28 سالہ سڈنی سوینی نے حال ہی میں اپنی سالگرہ اسکوٹر براؤن کے ساتھ منائی۔

 

قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ اس تعلق کو انجوائے کر رہی ہیں اور ان کے مطابق براؤن ایک دلچسپ اور آسان طبیعت رکھنے والے شخص ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سوینی نے براؤن کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس کی تاہم اب وہ دوبارہ اپنے کام میں مصروف ہو چکی ہیں اور اپنے کیریئر پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سڈنی سوینی نے رواں سال کے آغاز میں بزنس مین جوناتھن ڈاوینو سے اپنی منگنی ختم کر دی تھی، جن سے وہ دو سال سے زائد عرصہ منسلک رہیں۔

سیلینا گومیز اور بینی بلانکو کی شادی کی تقریبات کا آغاز، ہالی ووڈ ستارے شریک، دلکش تصاویر

منگنی کے خاتمے کے بعد انہیں کئی مشہور ہالی ووڈ شخصیات جیسے برینڈن سکلینر، گلین پاول، مشین گن کیلی اور اورلینڈو بلوم کے ساتھ جوڑا گیا تاہم اب ان کا نام براہ راست اسکوٹر براؤن کے ساتھ جڑا ہے۔

دوسری جانب اسکوٹر براؤن نے 2014 میں یاہل کوہن سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں۔ دونوں کی طلاق 2022 میں مکمل ہوئی تھی۔

قریبی ذرائع کے مطابق اگرچہ براؤن سڈنی کے پسندیدہ معیار کے مطابق نہیں ہیں لیکن وہ ان کی توجہ اور ساتھ کو پسند کر رہی ہیں۔

Related Posts