امریکا میں جگمگائے گے پاکستانی ستارے! ہیوسٹن میں سجنے جا رہا ہے ہم ایوارڈ شو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

امریکی ریاست ہیوسٹن میں آج بروز ہفتہ 11 اکتوبر 2025 کو ہم نیٹ ورک کے تحت دسویں سالانہ ہم ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستانی ٹیلی ویژن، فیشن اور موسیقی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

تقریب کا انعقاد این آر جی ایرینا ہیوسٹن میں کیا جا رہا ہے جہاں پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد نامور فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر علی ظفر، رمشا خان، ماہرہ خان، عاصم اظہر، احمد علی اکبر، شجاع اسد، دانانیئر مبین اور دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض حمزہ سہیل پہلی بار انجام دیں گے جبکہ دنانیر مبین اور یاسر حسین بھی میزبانی میں شامل ہوں گے۔ ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں کئی مقبول ڈرامے اور اداکار نامزد کیے گئے ہیں۔

بہترین آن اسکرین جوڑی کے لیے عشق مرشد، زرد پتوں کا بن اور جفا کی جوڑیاں شامل ہیں جبکہ بہترین ساؤنڈ ٹریک کی کیٹیگری میں بھی عشق مرشد اور زرد پتوں کا بن کو نامزد کیا گیا ہے۔

گلوبل آئیکون ایوارڈ کے لیے ہانیہ عامر، سجل علی، ماورا حسین اور احد رضا میر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ہم ایوارڈز ہر سال پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

Related Posts