امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور وائٹ ہاؤس کے سابق ایڈوائزر جیریڈ کشنر کی پاکستان آمد سے متعلق سوشل میڈیا پر دعوؤں سے ہلچل مچی ہوئی ہے تاہم بریکنگ پوائنٹ کے بھارتی نژاد میزبان ساگر انجیٹی نے اس کہانی کو مکمل جھوٹ قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ دعوے زور پکڑ گئے تھے کہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر سٹیون وِٹکوف اور سابق وائٹ ہاؤس ایڈوائزر جیریڈ کشنر پاکستان جا رہے ہیں تاکہ ایران کے ساتھ خفیہ امن معاہدہ طے کریں تاہم بریکنگ پوائنٹ کے بھارتی نژاد میزبان ساگر انجیٹی نے اس کہانی کو مکمل جھوٹ قرار دیا ہے۔
Fake news debunked. Rumors spread that Steve Witkoff and Jared Kushner were flying to Pakistan to negotiate a secret peace deal with Iran. Saagar confirms it was a total lie. The US is desperately trying to portray a peace process that simply does not exist. pic.twitter.com/8JiXVu89ru
— Furkan Gözükara (@FurkanGozukara) March 24, 2026
ٹیکساس میں پیدا ہونے والے اور بھارتی مہاجر والدین کے بیٹے ساگر انجیٹی اکثر اپنی جنوبی ایشیائی جڑوں کا ذکر کرتے ہیں۔ ایسے وقت میں جب بھارت میں بہت سے لوگ مشرق وسطیٰ کے امن بیانیے میں خود کو نظر انداز ہوتا محسوس کر رہے ہیں ایک بھارتی نژاد صحافی ہی وہ ہے جو بھارت کے خیال میں پاکستان نواز پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ خبر فنانشل ٹائمز اور دیگر معتبر ویب سائٹس سے آئی تھی جس کے بعد واٹس ایپ فارورڈز، ٹوئٹر تھریڈز اور بلاگز کے ذریعے یہ افواہ تیزی سے پھیل گئی پاکستان سے لے کر مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے تک۔
ساگر انجیٹی نے دعویٰ کیا کہ یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہیں جبکہ مبصرین کے مطابق بھارت، خطے کی بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال میں اپنی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے ایسے بیانات کو فوری طور پر مکمل افسانہ قرار دیتا ہے چاہے وہ فنانشل ٹائمز یا ڈراپ سائٹ جیسے معتبر ذرائع سے ہی شائع ہوئے ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








