لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایاناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔
آج کے ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔#PakistanZindabad
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 17, 2022
انہوں نے کہا کہ قابل احترام ہے ہر وہ شخص، جو اپنے حق رائے دہی سے کاروبار حکومت میں اپنا حصہ ڈالتاہے اور جمہور کے نظام کو آگے بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں تحریک انصاف کی جیت پر محمد حفیظ کا ردِ عمل سامنے آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








