لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی ٹوئٹ میں تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔
مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرِ عام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔ ECP جلد فیصلہ سنائے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ ECP پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








