مشہورومعروف پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

 پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
 پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرلی۔

خیال رہے کہ سربازخان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی کنچن جونگا نیپال میں ہے۔

مزید برآں کنچن جونگا کے بعد کوہ پیما سرباز خان مکالو چوٹی سر کرنے کی جانب سفر شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ کوہ پیما سرباز خان نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کرچکے ہیں۔

Related Posts