ثنا جاوید پر الزام لگانے والوں کو عدنان صدیقی نے آڑے ہاتھوں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ثنا جاوید پر الزام لگانے والوں کو عدنان صدیقی نے آڑے ہاتھوں لے لیا
ثنا جاوید پر الزام لگانے والوں کو عدنان صدیقی نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار عدنان صدیقی نے ثنا جاوید پر الزام لگانے والوں کے بارے میں رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں عدنان صدیقی ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر ثنا جاوید پر غیراخلاقی رویے کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں ثنا جاوید ایک بہت اچھی انسان ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے مطابق جن لوگوں نے الزامات لگائے اُن کو پوری دنیا کے سامنے یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی بلکہ یہ معاملہ اکیلے میں سلجھانا چاہیے تھا۔

عدنان صدیقی نے اداکارہ پر الزام لگانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان لوگوں نے اپنی سستی شہرت کیلئے کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید کو ساتھی فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات سامنے آنے پر عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت سے ساتھی فنکاروں، میک اپ آرٹسٹ اور ماڈلز نے اداکارہ کونامناسب رویئے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سائبر کرائم یونٹ کو ثنا جاوید کی کردارکشی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا

دوسری جانب ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو معروف اداکارہ ثناجاوید کی کردارکشی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا۔

سائبر کرائم یونٹ کے سربراہ عمران ریاض نے اعلان کیا تھا کہ ثنا جاوید کی کردار کشی سے متعلق شکایت بند کر دی گئی ہے اور تحقیقاتی ٹیم کو ان کے خلاف کسی مہم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

Related Posts