شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی فلم دم مستم عیدالفطر پر سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جس پر عوام کا بڑا دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے۔
مذکورہ فلم میں عمران اشرف اور امر خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور وہ دونوں اکثراوقات فلم کی تشہیر میں مصروف نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں امر خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور اداکار عمران اشرف لاہور کے سینیما میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں موجود تھے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے بڑے دلچسپ تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ فلم انتہائی بُری ہے، اُس کے خیال میں اگر کسی لڑکی کو کوئی لڑکا نہیں پسند تو اسے زبردستی نہیں کرنی چاہیے بلکہ حقیقت کو قبول کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید پر الزام لگانے والوں کو عدنان صدیقی نے آڑے ہاتھوں لے لیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








