خرم شہزاد اور عامر جمال نے پاکستان کی 71سالہ ٹیسٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خرم شہزاد اور عامر جمال

خرم شہزاد اور عامر جمال نے گزشتہ روز سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولرز نے 71سالہ قومی ٹیسٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان فاسٹ بولرز خرم شہزاد اورعامر جمال نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کو 487 رنز پر آل آؤٹ کرکے پویلین بھیجنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM0ODUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzQ4NSAtINm+2LHYqtq+INm524zYs9m5INmF24zauiDYotiz2bnYsduM2YTbjNmGINm524zZhSA0ODfYsdmG2LIg2b7YsSDYotik2bnYjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduMINio24zZudmG2q8g2KzYp9ix24wiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzNDg2LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL1Bhay12cy1BdXMtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itm+2LHYqtq+INm524zYs9m5INmF24zauiDYotiz2bnYsduM2YTbjNmGINm524zZhSA0ODfYsdmG2LIg2b7YsSDYotik2bnYjCDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDaqduMINio24zZudmG2q8g2KzYp9ix24wiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2b7Ysdiq2r4g2bnbjNiz2bkg2YXbjNq6INmF24zYstio2KfZhiDYotiz2bnYsduM2YTbjNmGINm524zZhSA0ODfYsdmG2LIg2b7YsSDZvtmI24zZhNuM2YYg2YTZiNm5INqv2KbbjCDYrNio2qnbgSDZvtuB2YTbjCDYp9mG2Ybar9iyINqp24zZhNim25Ig2b7Yp9qp2LPYqtin2YYg2qnbjCDYqNuM2bnZhtqvINis2KfYsduMINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

دونوں پیسرز نے مجموعی طور پر 8 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان کی 71سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ڈیبیو کرنے والے بولرز نے ایک ہی اننگز میں 8وکٹس حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

علاوہ ازیں عامر جمال ڈیبیو پر 5 یا زائد وکٹس لینے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر بن چکے ہیں۔ سال 1964 میں آخری بار عارف بٹ نے دورۂ آسٹریلیا کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلین ٹیم 487رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پہلی اننگز کیلئے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا آغاز کیا تھا، امام الحق اس وقت بھی کریز پر موجود ہیں۔

 آسٹریلین ٹیم نے گزشتہ روز بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 126رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ عثمان خواجہ 41رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سب سے زیادہ اوپنر رنز ڈیوڈ وارنر نے بنائے۔

Related Posts