پاکستان کی بینش سعید نے پرنسپل آف دی ائیر ایوارڈ جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی بینش سعید

پاکستان کی بینش سعید نے پرنسپل آف دی ائیر ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ بینش سعید ملتان سے تعلق رکھنے والی ماہرِ تعلیم ہیں جنہیں یہ ایوارڈ بنکاک میں ایشیا ایجوکیشن کنکلیو ایوارڈز 2023 کی پر وقار تقریب میں دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماہرِ تعلیم بینش سعید کوباوقار تقریب میں پرنسپل آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایشیا ایجوکیشن کنکلیو نے اپنے آفیشل فیس بک اور انسٹاگرام پیجز پر بینش سعید کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے متعلق گفتگو کی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM1NjksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzU2OSAtINm+2Kfaqdiz2KrYp9mG24wg2KfYs9m52KfYsdm5INin2b4g2KfZhdin2LHYp9iqINqp25IgJ9mB24zZiNqG2LEgMTAwJyDaqduM2YTYptuSINmF2YbYqtiu2KgiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzNTcwLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2FiaGktc3RhcnR1cC0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2b7Yp9qp2LPYqtin2YbbjCDYp9iz2bnYp9ix2bkg2KfZviDYp9mF2KfYsdin2Kog2qnbkiAn2YHbjNmI2obYsSAxMDAnINqp24zZhNim25Ig2YXZhtiq2K7YqCIsInN1bW1hcnkiOiLZhdiq2K3Yr9uBINi52LHYqCDYp9mF2KfYsdin2Kog2qnbkiDYp9iz2bnYp9ix2bkg2KfZvtizINqp24zZhNim25Ig2LTYsdmI2Lkg2qnbjNuSINqv2KbbkiDZvtix2Yjar9ix2KfZhSAmIzgyMTY72YHbjNmI2obYsSAxMDAmIzgyMTc7INmF24zauiDZvtin2qnYs9iq2KfZhtuMINin2LPZudin2LHZuSDYp9m+ICYjODIyMDvYp9io2r7bjCYjODIyMTsg2YbbkiDYqNq+24wg2YbYp9mF2LLYr9qv24wg2K3Yp9i12YQg2qnYsdmE24wg24HbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

ملتان کنٹونمنٹ پبلک اسکول کی پرنسپل بینش سعید نے اپنا ایوارڈ شہداء، جنگی ہیروز اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں فرائضِ منصبی سرانجام دینے والے اساتذہ کے نام کردیا۔ ایوارڈ کیلئے 15 ممالک سے 2 ہزار سے زائد امیدوارپیش پیش تھے۔

ماہرِ تعلیم بینش سعید کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ نہ صرف میرے لیے بلکہ میرے خاندان اور پورے ملک کیلئے اعزاز ہے جسے عالمی سطح پر پاکستانی نظامِ تعلیم  پر اعتماد کا اظہار سمجھتی ہوں۔

تعلیم کے میدان میں دو دہائیوں پر محیط تجربہ رکھنے والی بینش سعید کو یہ ایوارڈ ان کی تعلیم کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر دیا گیا۔ ایشیا ایجوکیشن کنکلیو ایوارڈز کا کہنا ہے کہ بینش سعید نے ایم فل اورعلمِ حیوانیات (زوالوجی) میں ایم ایس سی کر رکھا ہے۔

Related Posts