نماز میں مشغول فلسطینی کو کچل دیا گیا! اسرائیلی فوجی کی بربریت بے نقاب؛ افسوسناک ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

فلسطین سے انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں نماز جیسے مقدس عمل کو بھی ظلم سے نہ بخشا گیا۔ اسرائیلی فوجی کی جانب سے سڑک کنارے نماز میں مشغول ایک نہتے فلسطینی شہری کو جان بوجھ کر گاڑی تلے روندنے کا واقعہ ہر صاحبِ ضمیر انسان کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ویسٹ بینک کے شہر رام اللہ کے قریب پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج کے ایک ریزرو اہلکار نے اپنی اے ٹی وی گاڑی سے نماز ادا کرتے ہوئے ایک فلسطینی شخص کو ٹکر مار دی۔

اس دل دہلا دینے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے جس نے عالمی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

فوجی حکام کے مطابق مذکورہ شخص ایک مسلح ریزرو فوجی تھا جو عام لباس میں موجود تھا۔ حکام نے واقعے کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوجی کو فوری طور پر معطل کر دیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی شہری اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریزرو فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے پانچ دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور انسانی حقوق سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Related Posts