غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 27 ویں روز بھی تھم نہ سکا، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 256 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9061 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار زخمی ہیں۔ شہید افراد میں 3750 بچے اور 2326 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 2600 افراد لاپتہ ہیں جن میں 1150 بچے بھی شامل ہیں، زیادہ امکان یہی ہے کہ وہ تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور طبی مراکز کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے،اسرائیلی فضائی حملوں میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔
طبی ٹیموں کے خلاف جنگی خلاف ورزیوں کے دوران اب تک 135 طبی ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 25 ایمبولینسیں تباہ ہوئی ہیں۔
غزہ میں گھسنے والی صہیونی فوج کی پوری ڈویژن حماس کے گھیرے میں آگئی، متعدد ہلاک
بیان کے مطابق غزہ میں کام کرنے والے 16 اسپتال اور 32 طبی مراکز ایندھن کی کمی یا تباہ ہونے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








