راولپنڈی، بینظیر بھٹو اسپتال میں بچہ تبدیل،والدین کو زندہ کی جگہ مردہ بچہ تھما دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی، بینظیر بھٹو اسپتال میں بچہ تبدیل،والدین کو زندہ کی جگہ مردہ بچہ تھما دیا گیا
راولپنڈی، بینظیر بھٹو اسپتال میں بچہ تبدیل،والدین کو زندہ کی جگہ مردہ بچہ تھما دیا گیا

راولپنڈی:بینظیر بھٹو اسپتال میں بچہ تبدیل،والدین کو زندہ کی جگہ مردہ بچہ تھما دیا گیا،تفصیلات کے مطابق اعجاز اور اسکی اہلیہ سارہ تین دن کے بچے کو حویلیاں سے بینظیراسپتال لائے۔شعبہ پیڈز کے ڈاکٹر نے بچے کو ہیپٹائیٹس کا بتاکر ایمرجنسی میں داخل کردیا۔

ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد خون سے لت پت مردہ بچے کی لاش دیکراسپتال سے ڈسچارج کردیا، اعجاز اور اسکی اہلیہ نے بچے کی تدفین حویلیاں میں کردی، تدفین کے بعد ماں نے پیمپر دیکھ کر بتایا کے یہ میرے بچے کا پیمپر نہیں،بچے کا کڑا چیک کیا گیا تو اس پر بچے کی والدہ سارہ کے بجائے کسی اور خاتون کا نام تھا۔

اس ساری صورتحال کے بعد بچے کے والدین نے اسپتال پہنچ کر احتجاج کیا،اسپتال انتطامیہ نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا بچہ تبدیل ہوگیا ہے،اسپتال انتظامیہ نے 24گھنٹوں بعداصلی بچہ والدین کے حوالے کردیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بچے کے والدین سے میڈیا سے بات نہ کرنے اور کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کے دستخط بھی لے لیے،بچے کے زندہ ملنے پر والدین کی خوشی دیدنی تھی،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کررہے ہیں بچہ کیوں تبدیل ہوا۔

Related Posts