ننھے مہمان کی آمد کا وقت قریب، پری نیتی چوپڑا دہلی پہنچ گئیں، جلد خوشخبری متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

Parineeti Chopra heads to Delhi for child’s birth, good news coming soon
ONLINE

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پری نیتی چوپڑا اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے دہلی پہنچ گئی ہیں۔

معروف بھارتی تفریحی پلیٹ فارم پنک ولا کے مطابق اداکارہ کے گھر خوشخبری کسی بھی وقت سنائی دے سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پری نیتی چوپڑا اور ان کے شوہر راگھو چڈھا اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں اور اب ان کی ڈیلیوری میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔

کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعد پری نیتی نے رواں سال اپنی حمل کی تصدیق کی تھی۔ اگرچہ درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی تاہم دہلی منتقل ہونے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاندان نئے مہمان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by @parineetichopra

 

پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 13 مئی 2023 کو دہلی میں منگنی کی تھی جس کے بعد دونوں نے 24 ستمبر 2023 کو راجستھان میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔ اس شادی نے بھارتی میڈیا میں غیر معمولی توجہ حاصل کی تھی۔

بعد ازاں دونوں نے اگست 2025 میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی خوشی سب کے ساتھ شیئر کی، جس میں لکھا گیا تھاکہ ہمارا ننھا سا مہمان راستے میں ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ایک کیک تھا جس پر بچے کے چھوٹے نقوش بنے ہوئے تھے جو اس جوڑے کی زندگی میں ایک نئے مہمان کی آمد کی علامت تھے۔

بالی وڈ کے مختلف ستاروں نے ان کی اس خوشی پر نیک خواہشات اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے جبکہ مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ جوڑے کے لیے خوشیوں بھرے تبصرے کیے۔

Related Posts